14 جنوری، 2026، 8:25 PM

بارہ روزہ جنگ کے تجربات کی روشنی میں دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل تیار ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

بارہ روزہ جنگ کے تجربات کی روشنی میں دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل تیار ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ عراقچی نے کہا ہے کہ ایران جنگ کا خواہاں نہیں تاہم امریکی دھمکیوں کا سامنا کرنے کے لیے پوری طرح آمادہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ نے بارہ روزہ جنگ کے مقابلے میں ایران نے دفاعی طاقت میں بھرپور اضافہ کیا ہے اور مسلح افواج کو مزید جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا ہے۔

لبنانی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران میں جاری مہنگائی کے خلاف محدود پیمانے پر پرامن مظاہرے شروع ہوئے۔ قانونی حدود کے اندر رہتے ہوئے مظاہرے جمہوری حق ہیں۔ ایرانی حکومت نے بھی پرامن مظاہرین کے ساتھ کوئی سختی نہیں کی تاہم سی آئی اے اور موساد نے اس موقع سے غلط فایدہ اٹھایا اور اپنے ایجنٹوں کے ذریعے حالات کو پرتشدد رخ دیا۔ سابق امریکی وزیر خارجہ پومپیئو اور دیگر کے بیانات سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکی اور صہیونی ایجنٹ مظاہرین کے درمیان گھس گئے جس کے بعد ہنگامے اور فسادات شروع ہوئے۔

انہوں نے امریکی صدر کی دوغلی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی پولیس نے 37 سالہ سیاہ فام بے گناہ خاتون کو گولی مارکر ہلاک کردیا اور ٹرمپ نے اس اقدام کو ذاتی دفاع قرار دیا جبکہ ایران میں مسلح شرپسندوں کے خلاف قانونی کاروائی کی صورت میں مداخلت کی دھمکی دی۔ ایرانی حکومت پرامن مظاہرین اور مسلح دہشت گردوں کو الگ الگ نظروں سے دیکھتی ہے۔ اپنے جائز حقوق کے لئے پرامن مظاہرہ کرنے والوں کو بھرپور تحفظ دینے کے ساتھ ان کے مطالبات پر سنجیدہ سے غور کیا جائے گا تاہم تخریب کاروں اور دہشت گردوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

عراقچی نے کہا کہ گذشتہ جنگ میں امریکی اور صہیونی حملوں کے نتیجے میں جوہری تنصیبات کو نقصان پہنچا تاہم افزودگی کی صلاحیت اور ایٹمی پروگرام میں کوئی خلل نہیں آیا۔ ایران کی جوہری توانائی ملکی پیداوار ہے جو بمباری اور حملوں سے ختم نہیں ہوسکتی۔ میزائل ٹیکنالوجی بھی ترقی کی جانب گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ بارہ روزہ جنگ کے دوران ہم نے اپنی اور دشمن کی کمزوریوں اور طاقت کا بخوبی اندازہ لگایا۔ اس وقت ایران کسی بھی صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ البتہ تیاری کا مطلب جنگ طلبی نہیں بلکہ جنگ کی صورت میں دشمن کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔ ہماری اسی آمادگی نے بارہ روزہ جنگ میں بھی دشمن کو جنگ بندی کی درخواست کرنے پر مجبور کیا تھا۔

News ID 1937694

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha